پولیو مہم ٹیموں، سٹاف کی ٹریننگ مکمل،سکیورٹی پلان تشکیل

پولیو مہم ٹیموں، سٹاف کی ٹریننگ مکمل،سکیورٹی پلان تشکیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر۔۔

 3 روزہ قومی پولیو مہم کا 26 فروری سے آغاز کیا جائے گا اس دوران 10 لاکھ 23 ہزار سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم ٹیموں اور فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مکمل کرکے سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ کم سن بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے 35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ تمام ہسپتالوں ،بس سٹینڈ ،ریلوے سٹیشن پر 24 گھنٹے پولیو کیمپ فعال رہیں گے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں