واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن،ساڑھے29لاکھ ریکوری،158کنکشن منقطع

واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن،ساڑھے29لاکھ ریکوری،158کنکشن منقطع

ملتان(وقائع نگارخصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ۔۔

 کرنیوالے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ کی طرف سے تمام ریکوری افسروں کو دیئے جانے والے ٹاسک اور کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ۔گزشتہ رو ز تمام سرکل انچارجز نے کاکردگی کے جائزہ اجلا س میں 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی وصولی، 158 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع، 177 صارفین کو گھریلو،19 صارفین کو کمرشل اور 14 کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس کی پراگریس جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری عبدالمجید، محمد ارشد،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر نے شرکت کی۔ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اورفروری میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنیکی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں