چلڈرن کمپلیکس،نمونیا میں مبتلا مزید 16بچے رپورٹ

چلڈرن کمپلیکس،نمونیا میں مبتلا مزید 16بچے رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 16 مزید بچے رپورٹ ، رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں مبتلا 50 بچے دم توڑ چکے ہیں ،بروقت انکیوبیٹر آکسیجن نہ ملنے کی شکایات ۔۔۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ڈیٹا تک مرتب کرنے سے قاصر، نشتر ہسپتال انتظامیہ کی غیر سنجیدگی بھی عروج پر۔ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے اب تک نمونیا کے شکار 1ہزار 471 بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے جن میں سے 50 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 347بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں 16 مزید بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن کا شکار 74 بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں  جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ کی بھی اس حوالے سے غیر سنجیدگی عروج پر ہے ۔جہاں پیڈز میڈیسن کے دو وارڈز میں روزانہ نمونیا کا شکار بچے رپورٹ ہو رہے ہیں جنہیں بروقت انکیوبیٹر آکسیجن نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں تاہم نشتر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ڈیٹا تک میڈیا سے شئیر نہیں کیا جا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں