میپکو ملازمین کے بچوں کیلئے فری کمپیوٹر کورس ،اسناد تقسیم

میپکو ملازمین کے بچوں کیلئے فری کمپیوٹر کورس ،اسناد تقسیم

ملتان( خصوصی رپورٹر )بختیار میموریل کمپیوٹر فری ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام میپکو ملازمین کے بچوں کو چھ ماہ کے فری کمپیوٹر کورس میں کامیاب ہونیوالے طلبہ اور طالبات میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد،جنرل منیجر ناصر ایاز گرمانی،حاجی یونس کمبوہ مہمان خصوصی تھے ۔ خورشید احمد نے کہا کسی بھی قوم اور افراد کی ترقی اور کامیابی کیلئے نوجوان نسل کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے21 ویں صدی کے دور میں علم،محنت، اچھے کاموں اور بہتر کارکردگی سے ہی ترقی ممکن ہے جس کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے اس موقع پر بزرگ رہنما خورشید نے طلبا و طالبات کو مبارکباد بھی پیش کی۔جنرل منیجرمیپکو ناصر ایاز گرمانی نے کہا کہ ہائیڈرو یونین کا یہ اقدام حقیقی معنوں میں قابل تحسین ہے ،یہاں سے فارغ التحصیل طلبا اور طالبات کو ہم ترجیحی بنیادوں پر میپکو میں ملازمتوں کیلئے کوشش کرینگے ۔ریجنل چیئرمین چودھری غلام رسول نے کہا کہ ہائیڈرو یونین خورشید احمد کی زیر نگرانی پورے پاکستان میں واپڈا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے ملازمین کے بچوں کو کمپیوٹر کی مفت تعلیم دے رہی ہے جو قابل تحسین اقدام ہے۔ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد نے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ زندگی میں اعلیٰ کردار قومی خدمت اور تعلیم حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔اس موقع پر رانا شفیق,شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں غلام مصطفی کمبوہ،رانا زاہد جاوید،راشد یامین ،رانا محمد عمران،عمران کاظمی،آصف رشید،یوسف ماہنی،چوہدری نعیم خالد اور دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں