پولیس کا گشت بڑھایا،بڑھتی وارداتیں کنٹرول کی جائیں، تاجر برادری

پولیس کا گشت بڑھایا،بڑھتی وارداتیں کنٹرول کی جائیں، تاجر برادری

ملتان (لیڈی رپورٹر )قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک ودیگر تاجر رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 رات کو کابار بند کر کے جاتے ہیں تو ڈاکو گھروں کے دروازوں پر ہم سے گن پوائنٹ پر دن بھر کی کمائی لوٹ لیتے ہیں،گھروں میں محفوظ ہیں نہ دکانوں پر،پیدل اورموٹرسائیکل سوار ہروقت ڈاکوؤں کے نشانے پر رہتا ہے ، پولیس بیک فٹ اور چور ڈاکو فرنٹ لائن پر موجود ہیں،پولیس کسی ڈاکو کو پکڑ بھی لے تو اتنا کمزور چالان بتاتی ہے کہ وہ رہا ہوجاتے ہیں اور جیل سے باہر آکر پہلے سے زیادہ خوف وہراس پھیلاتے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ ملتان کی پولیس ،ڈاکواور چور پس پردہ ایک ہیں، تاجر اور شہری چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم ہیں،پولیس کی سرپرستی میں جرائم مسلسل بڑھ رہے ہیں، ٹیکس اور بھاری بل لینے والے حکمران ہمیں کب تحفظ فراہم کریں گے ؟ ، کسی بھی فورم پر شہریوں کی دادرسی نہیں ہورہی۔،اس سے پہلے امن وامان کا ایسا مسئلہ نہیں تھا،بازاروں میں پولیس کا چوبیس گھنٹے تک گشت بڑھایا جائے ،پولیس اور انتظامیہ نے ہمیں تحفظ فراہم نہ کیا تو ٹیکسوں کی ادائیگی بند کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران لودھی کالونی دیوان دا باغ نواب پور روڈ کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا کوئی بازار اورگلی محلہ ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہا ،تاجر خوف کے سایہ میں کاروبار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گاہگ گھروں سے نکلتے ہوئے اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔ انجمن تاجران نواب پور کے صدر ظفر اقبال،شیخ محمد شفیق ،محمد یعقوب مغل ،بابا طارق بھٹی اور عتیق الرحمن نے مطالبہ کیا کا بازاروں میں پولیس کا چوبیس گھنٹے تک گشت بڑھایا جائے ،پولیس اور انتظامیہ نے ہمیں تحفظ فراہم نہ کیا تو ٹیکسوں کی ادائیگی بند کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں