آئین وقانون کی پاسداری کیلئے آواز بلند کروں گا، اسامہ فضل

آئین وقانون کی پاسداری کیلئے آواز بلند کروں گا، اسامہ فضل

ملتان(کورٹ رپورٹ)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے نو منتخب ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دئیے گئے۔۔۔

 استقبالیہ سے بیرسٹر اسامہ فضل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں وقت کی ضرورت کے تحت قانون و انصاف اور آئین کی پاسداری کے لئے آواز بلند کروں گا ،پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت کی بقائکے لئے ضروری ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ پاکستان اور جمہوریت ہے تو ہم بھی ہیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ہم سب کو نقصان اٹھانا پڑے بارز اور وکلائکی آئین و قانون کے لئے قربانیاں اور جدو جہد ایک تاریخ رکھتی ہیں آج بھی پاکستان میں وکلائاپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ،ملتان ہائیکورٹ بار ایک تاریخی بار ہے جو اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔اس موقع پر صدر بار رانا آصف سعید جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر،نائب صدر رابعہ منال،سابق صدر میاں عادل مشتاق اور لائبریری سیکرٹری مہر النسائنے نو منتخب ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل ایڈووکیٹ کو بار آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور انہیں بار کا سونیئراور گلدستہ پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں