حامد منظور بزوٹا کے صدر ،خاور نوازش جنرل سیکرٹری منتخب

حامد منظور بزوٹا کے صدر ،خاور نوازش جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر)بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں ہوا ۔۔۔

جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بزوٹا جنرل باڈی کے تمام ارکان نے شرکت کی اور نئے عہدیداروں کا انتخاب کیاگیا۔ جنرل باڈی نے متفقہ طور پر ڈاکٹر حامد منظور کو بزوٹا کا صدر، ڈاکٹر سید شاہد بخاری کو نائب صدر، ڈاکٹر خاور نوازش کو جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر جویریہ عباس کو جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر رشید احمد کو فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر احسن بھٹی کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کرلیا ،بزوٹا کی مجلسِ عاملہ کے لیے متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ،پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد،پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی،پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر،پروفیسر ڈٖاکٹر عمران جاوید ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک،پروفیسر ڈاکٹر عارف سیال،ڈاکٹر عامر عباس شیرازی ،ڈاکٹر احمد شہزاد ،ڈاکٹر سعادت مجید،ڈاکٹر فاطمہ فاروق ،ڈاکٹرآسیہ ذوالفقار،ڈاکٹر خضر عباس ،ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد ،ڈاکٹر میاں محمد اویس ،ڈاکٹر حسیب کھر،ڈاکٹر ریحان گیلانی ،ڈاکٹر نبیل اعجاز،ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ،ڈاکٹر یاسر علی سیال ،ڈاکٹر محمد امجد،ڈاکٹر اکبر علی قریشی ،ڈاکٹر مستنیر افضل لودھی اور ڈاکٹر ساجد طفیل کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں