لڑکے کا قتل، مقدمہ درج،ملزموں کی تلاش جاری

 لڑکے کا قتل، مقدمہ درج،ملزموں کی تلاش جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹرنامہ نگار )قصبہ احسان پور میں دیرینہ دشمنی کے باعث 14سالہ لڑکے کا قتل واقعہ،مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 3نامزد2نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے نواحی قصبہ احسان پورکے رہائشی بولہ اور پاولی خاندان میں قتل اوردیرینہ دشمنی کے باعث گزشتہ سے پیوستہ روزاسلحہ سے لیس کارپرسواربولہ برادری کے اقرار بولہ نے اپنے بھائی مختیاربولہ اور ساتھی افتخارعابی کے ہمراہ پولی برادری کے غلام عباس پولی کے 14 سالہ بیٹے نادر عباس کوکلاشنکوف کے فائرمار کر قتل کر دیاتھااور فرار ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں