زرعی ٹیوب ویل واجبات فوری وصول کریں،ساجد گوندل

زرعی ٹیوب ویل واجبات فوری وصول کریں،ساجد گوندل

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ذمہ واجب الادا بل اور سابق بقایاجات فوری وصول کئے جائیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے ۔

واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کاشتکاروں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں چنوں ڈویژن کے موقع پر آپریشنل افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آپریشنل افسر اور ریکوری سٹاف نادہندگان سے واجبات وصول کرنے کے ذمہ دار ہیں، ایکسین اور ایس ڈی اوز ریکوری سٹاف کو روزانہ سلیب وائز فہرستیں فراہم کریں اور ان سے روزانہ شام کو رپورٹ طلب کریں۔مستقل نادہندگان سے وصولیاں کرنے کے لئے کیسز تحصیلدار ریکوری کو بھجوائے جائیں اور ان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ایکسین میاں چنوں ڈویژن بابر علی گجر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ریکوری ٹیموں کے ہمراہ آپریشن دن اور رات جاری ہے ۔ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پرمامور ٹیمیں بلاامتیاز کاروائی کررہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں