الیکشن ڈیوٹی،واسا کے عملہ صفائی میں نقد انعامات تقسیم

الیکشن ڈیوٹی،واسا کے عملہ صفائی میں نقد انعامات تقسیم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی نے جنرل انتخابات کے دوران پوری جانفشانی سے پولنگ سٹیشنوں اور۔۔۔

 ملتان پبلک سکول میں قائم مرکزی الیکشن آفس میں خدمات سرانجام دیں ،ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ضلعی انتظامیہ نے کیش انعامات تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا آفس کے دورے کے دوران عملہ صفائی میں کیش انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔رضوان قدیر نے جنرل الیکشن اور پولنگ سٹیشنوں پر بہترین صفائی پر انعامات دیے جبکہ سی ای او واسا شاہد یعقوب اور منیجر آپریشن انوار الحق بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے والے سینٹری ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔واسا نے عام انتخابات میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بہترین فیلڈ کارکردگی کے حامل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔شائقین کرکٹ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پی ایس ایل کرکٹ میلے میں 3 سو سے زائد سینٹری ورکرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ عملہ صفائی کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے شہر کی صفائی بہتر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔شاہد یعقوب نے کہا کہ پی ایس ایل روٹس اور قیام گاہوں پر بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں