اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکہ،3شہری بھی لٹ گئے

 اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا ڈاکہ،3شہری بھی لٹ گئے

سکندرآباد(نامہ نگار )شجاع آبا د میں دن دھاڑے ڈکیتی پے ڈکیتی نجی بینک سے کیش نکلوائے کے بعد شہری سے ڈاکوؤں نے 10لاکھ سے زائد رقم چھین لی ۔۔۔

رشید شاہ گیٹ کے قریب 3 ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر25لاکھ نقدی2تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے راجپوت کالونی کارہائشی محمدانس مختلف نجی بینکوں سے 10لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوا کر جارہاتھا کہ گھر کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے روک لیا اور10لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی انس اور اس کے بہنوئی سے دو قیمتی موبائل فون بھی چھین لیے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات رشیدشاہ گیٹ کے رہائشی شیخ عثمان کے گھر ہوئی عثمان نے 15پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں رات کی تاریکی میں تین ڈاکوؤں گھس آئے ہیں اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے 25لاکھ نقدی دوتولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفیش شروع کردی ہے جبکہ انس کی درخواست پر 10لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ،چاہ میرن خان کا رہائشی محمدسجاد اپنے کلینک پر موجود تھا کہ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر کلینک میں گھس گئے کلینک سے سجاد کی موٹرسائیکل ،ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شہریوں نے شجاع آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں