گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر کا بے دریغ استعمال

 گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر کا بے دریغ استعمال

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مبینہ ملی بھگت،مسافر گاڑیوں غیر معیاری گیس سلنڈر کا بے دریغ استعمال، مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔۔۔

 پٹرولنگ پولیس نے ایک قانون شکن ڈرائیور کو گاڑی سمیت تھانہ میں بند کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق لوکل ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری ناقص کوالٹی کے گیس سلنڈرز کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جو کہ کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا موجب بن سکتا ہے ،مسافروں کی سیٹوں کے نیچے خطرناک سلنڈر بغیر حفاظت کے رکھے ہوتے ہیں ،گیس کی بدبو کے باوجود احتیاط نہیں برتی جاتی ،ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز کو غیر قانونی طور پر کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ،پٹرولنگ پولیس ہیڈ تونسہ بیراج کے اہلکار ارشد حسین نے غیرمعیاری سلنڈر لگا کر مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگانے پر ہائی ایس نمبری 1953 کو ڈرائیور سمیت تھانہ بند کرادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں