کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کا ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ

کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کا ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ

وہاڑی( نمائندہ دنیا )کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کا کاشتکاروں کے حقوق کیلئے ساتھ چلنے کا متفقہ فیصلہ، سپریم کمیٹی اور مشترکہ کورکمیٹیاں قائم کردیں گئیں۔۔۔

 تفصیل کے مطابق مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی خصوصی کاوش سے کاشتکاروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے سربراہان جن میں ملک ذوالفقار اعوان، افتخار ایڈووکیٹ،اقبال یوسف،اعجاز ہنجرا پر مشتمل سپریم کمیٹی قائم کردی گئی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ کاشتکار تنظیموں کا متحد ہونا خوش آئند ہے حکومتی پالیسیوں نے کاشتکاروں اور ملکی معیشت کو زمین بوس کردیا ہے مہنگی بجلی،مہنگی کھاد،سپرے نے کاشتکار کی کمر توڑ دی ہے کھاد مافیا کاشتکاروں کا خون نچوڑ میں مصروف ہے خطاب کرتے ہوئے افتخار ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظامیہ کھاد مافیا کے ساتھ ملکی ہوئی ہے اور پیسوں کی چمک کے سامنے انتظامیہ کھاد مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے عاجز ہے مارکیٹ میں کھلے عام کھاد بلیک میں فروخت ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہم اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف اب خاموش نہیں رہیں گے بلکہ آہنی ہاتھوں سے اس سسٹم کے ساتھ نپٹیں گے ۔خطاب کرتے ہوئے چوہدری اقبال یوسف۔ چوہدری اعجاز ہنجرا نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں آئے روز بجلی مہنگی کرکے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے کاشتکار پہلے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا اگر حکومت نے اپنا رویہ نا بدلا تو انتہائی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جلد پورے ملک میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور یہ تحریک کاشتکاروں کو انکے جائز مطالبات کیلئے ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں