ناقص مصالحوں کا استعمال، 4فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ناقص مصالحوں کا استعمال، 4فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کبیر والا، تلمبہ روڈ میاں چنوں، اڈہ محسن وال پر 4 فوڈ پوائنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے ، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے ، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج پر مجموعی طور پر 33 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اسی طرح کبیر والا، کچاکھوہ میں ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے ، خوراک کی نامناسب سٹوریج ہونے ، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 3 سپر سٹورز کو 52 ہزار روپے کے جرمانے کر دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ نظام حیدر کالونی کہروڑ پکا لودھراں میں بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے ، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید ریلوے روڈ دنیا پور میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 3000 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ 43۔بی وہاڑی میں شادی ہال کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں سکول کینٹین کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 4000جبکہ فوڈ پوائنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 7000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں