خانیوال، پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت شہری بیمار

خانیوال، پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت شہری بیمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ بے بس شہر کے اندون حدود پرانی سبزی منڈی میں مرغی ۔۔

فروشوں کی 37 سے لگ بھگ دکانوں پر پانی ملا جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جانے لگا، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے بیماریاں بانٹنے والے قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق خانیوال کی پرانی سبزی منڈی میں 37 کے لگ بھگ دکانوں پر مہنگا اور پانی ملے زہریلے گوشت کی فروخت کا دھندہ شروع کررکھا ہے جبکہ بعض بااثر قصابوں نے نیم مردہ، لاغر، بیمار جانوروں کاگوشت مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کرنا بھی شروع کر رکھا ہے ، شہریوں کے مطابق اگر ان بااثر قصابوں کے گینگ کا محاسبہ نہ کیا گیا تو یہ مکروہ دھندہ جراثیموں کی طرح ضلع بھر کے گلی محلے میں پھیل سکتا ہے جس پرقابو پانا انتظامیہ کے لئے مشکل ہو جائیگا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں