کوٹلہ مغلان ،لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت غائب

کوٹلہ مغلان ،لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت غائب

کوٹلہ مغلان (نمائندہ خصوصی)نہرکنارے ودیگر مقامات پر سرکاری درختوں کا قتل عام جاری۔ جام پور ،محمد پور، سید پور،بستی ٹالپور ،بستی سابقی،نہری لنکس سمیت دیگر جگہوں پرلاکھوں روپے مالیت کے۔۔

 سرکاری درخت غائب ہو چکے ہیں، کیکر،شیشم کے درخت آرااور ٹال مالکان کو سستے داموں فروخت کئے جار رہے ہیں، درختوں کی کٹائی کی وجہ سے سر سبز علاقے صحرائی علاقوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، پورے علاقوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ،ماحولیاتی آلودگی کے باعث موزی امراض بڑھ رہے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ و متعلقہ حکام سے سرکاری درختوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ محکمہ جنگلات جام پور کے افسروں نے کہا ہے کہ درخت چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں