عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیا، عبدالطیف کھوسہ

عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیا، عبدالطیف کھوسہ

بستی اللہ بخش (نماندہ دنیا )عوام نے انتخابات میں پر چی کے زریعے عمران خان کا ساتھ دے کر اپنی محبت کا ثبوت دیا ۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آ ئی کے سینئر رہنما و نو منتخب ایم این اے سردار عبدالطیف خان کھوسہ نے تحصیل جتوئی کی معروف سیاسی شخصیات بیرسٹر سردار شاہد منیر خان لغاری، سردار عادل منیر خان لغاری کے بھا ئی سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 273سردار عبداللہ منیر خان لغاری کی گزشتہ روز کھوسہ ہاؤس میں ایک ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئیئے کیا ۔تفصیل کے مطابق تحصیل جتو ئی کے معروف سیاسی شخصیت سردار عبداللہ منیر خان لغاری نے گزشتہ روز پی ٹی آ ئی کے سینئررہنما و ایم این اے سردار عبدالطیف خان کھوسہ سے ان کی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں