مختلف وارداتیں، بیل اوربکراچوری

مختلف وارداتیں، بیل اوربکراچوری

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)مختلف مقامات پر مویشی چوری کی وارداتیں چور ایک بیل اور ایک بکرا چوری کر کے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر179ای بی کا رہائشی زمیندار رفیق شام کو اپنے مویشی احاطہ میں باندھ کر گھر چلا گیا ،صبح احاطہ میں گیا تو اس کا بیل مالیتی دو لاکھ اسی ہزار روپے موجود نہ تھا جبکہ احاطہ میں چار نا معلوم چوروں کے پاؤں کے نشانات لگے ہوئے تھے ۔دوسرے واقعہ میں بستی محمد پورہ کا رہائشی عبدالمجید وارثی اپنے مویشی احاطہ میں باندھ کر سو گیا تو رات وقت نا معلوم چور اس کا بکرا مالیتی اسی ہزار روپے چوری کر کے لے گئے پولیس نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں