ڈی سی کا دورہ ،تجاوزات پر برہمی ، پارک کی ابتر صورتحال کا نوٹس

ڈی سی کا دورہ ،تجاوزات پر برہمی ، پارک کی ابتر صورتحال کا نوٹس

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ،اپنی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔۔

،فیاض پارک اور تلیری پارک میں جوگنگ ٹریک کی خرابی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر عملے کی سرزنش کی اور بہتری کے لیے احکامات جاری کیے ،تفصیلات کے مطابق شہری شکایات پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے فیاض پارک کا معائنہ کیا،انھوں نے پارک میں تعینات ملازمین کی حاضری چیک کی اور جوگنگ ٹریک کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور اسکی بہتری کے لیے احکامات جاری کیے ،بعدازاں انھوں نے مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر تجاوزات کیخلاف آپریشن کی خود نگرانی کی،انسپکٹر انکروچمنٹ ساجد بخاری کی سربراہی میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے پریس کلب کے باہر تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات مافیا کا سامان اور ریڑھیاں قبضے میں لے لیں،پریس کلب کے اطراف کے علاقوں میں تجاوزات ختم کروانے کے بعد ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر تلیری پارک میں پہنچ گئے ،انھوں نے تلیری پارک میں بھی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں تعینات سرکاری ملازمین کو پارک کی حالت زار میں مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کیے ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میں عثمان علی کا کہنا تھا کہ شہر میں جابجا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں