وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی سامان سے محروم

وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی سامان سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے۔۔

 علاقہ موضع شادیخاں منڈا کے رہائشی مظہر عباس گرمانی کا بھائی عبدالرحمن گرمانی جس نے بزدار ٹاؤن کوٹ ادو میں اپنی رہائش رکھی ہوئی تھی جو کہ کراچی میں مزدوری کے سلسلہ میں مقیم تھا گزشتہ روز عبدالرحمن گرمانی کے گھر والے رشتہ داروں کی شادی پر گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم جو اور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے 5لاکھ روپے نقدی 5 تولہ تلائی زیورات گھریلو سامان جنکی کل مالیت 17 لاکھ 31 ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ،دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع منہاں میں قائم گورمنٹ گرلز پرائمری سکول اختر والا کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سولر پلیٹیں پانی والی موٹر سپیکر اور دیگر سامان جنکی مالیت ایک لاکھ 8ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ، تیسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ پچار والا بنگلہ شاہ جمال میں زمیندار غلام اکبر پچار کے رقبہ سے نامعلوم بور پنکھا چوری ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں