ڈی ایس ریلوے کامیاں چنوں سٹیشن کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

 ڈی ایس ریلوے کامیاں چنوں سٹیشن کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

میاں چنوں(تحصیل رپورٹر)پاکستان ریلویز کے ڈی ایس ملتان کاشف فاروق بٹ نے میاں چنوں ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔۔

شاہد رضا ڈی ٹی او ملتان اور پاکستان ریلوے کے دیگر افسر بھی ہمراہ تھے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان کاشف فاروق بٹ نے میاں چنوں ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا،سٹیشن ماسٹر رانا نثار نے استقبال کیا۔ ڈی ایس ریلویز نے سٹیشن کی بلڈنگ میں مسافروں کے لئے سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ٹریک کا جائزہ اور سالانہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا گیا،ڈویزنل سپریڈنٹ ریلوے کاشف فاروق بٹ نے ڈی ٹی او ملتان اور دیگر افسروں کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا ،سٹیشن ماسٹر اور انکی پوری ٹیم کو بہتر انتظامات پر شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں