محکمہ انہار کے پٹواری کا بیوہ کے مکان،دکانوں پر قبضہ

محکمہ انہار کے پٹواری کا بیوہ کے مکان،دکانوں پر قبضہ

کوٹ ادو(نامہ نگار )بخاری روڈ پل پھٹے والی کی رہائشی بیوہ ثمینہ کلثوم نے اپنے بیٹے توصیف اسلم، یاسرمشتاق، سرورشاہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ محکمہ انہار میں ۔۔

تعینات پٹواری ضمیر احمد کوریہ نے 2006 سے اس کے مکان اوردکانوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ،بیوہ ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ ثمینہ کلثوم نے کہا کہ اس حوالے سے سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو میرے حق میں ڈگری ہو گئی ہے جبکہ قبضہ گروپ کے ضمیر احمد کوریہ کی درخواست اپیل خارج ہو گئی تھی ، اب اس نے قبضہ کیلئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی ہے جس میں ضمیر کوریہ پیش ہونے کے بجائے پیشی پر پیشی لی جائی جا رہی ہے ،میرے باقی رقبہ پر بھی قبضہ کیا جا رہا ہے ،ملکیتی واٹر اینڈ پاور کا رقبہ 3 کنال ٹیوب ویل نمبر 92کے اے جو اس کے والد شاہ محمد نے سرکار کو دیا تھا،ضمیرکوریہ نے اس رقبہ کو رینٹ پر لیا اور اس کا آج تک کرایہ بھی ادا نہیں کیا، محکمہ انہار کے پٹواری ضمیر احمد کوریہ کا ایک بھائی صدر بار ہے جس کے بل بوتے پر یہ سرکاری اور بیوہ خواتین کے رقبوں پر قبضے کرتے ہیں، گزشتہ شب ضمیر کوریہ نے میرے بھتیجے پرتشدد کیا، موٹرسائیکل چھین لی، 15پر کال کے باوجود پولیس نے تاحال کارروائی نہیں کی۔آئی جی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او مکان اور دکانیں واپس دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں