جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ترقی کا نقطہ آغاز ،ثاقب ظفر

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ترقی کا نقطہ آغاز ،ثاقب ظفر

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بدولت خطے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔۔

 اور صحت،تعلیم اور دیگرشعبوں کے انفرا سٹرکچر میں اضافہ کرکے ڈویلپمنٹ میں پیدا ہونیوالے خلاء کو پُر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں درجنوں میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔ کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ نئے بجٹ میں 58 بڑے منصوبے شامل کرنے کے لئے تجاویز حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں، ان نئے ترقیاتی منصوبوں پر132 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں زیرتربیت 39ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب کررہے تھے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی چیف انسٹرکٹر سمرین زہرا بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے خطاب میں کہا کہ خطے سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا اولین ایجنڈا ہے اور اس مقصد کے لئے بنیادی ضروریات کی فراہمی، شرح خواندگی میں اضافہ اور زراعت کو ترقی دی جارہی ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کی جنوبی پنجاب سے باہر منتقلی کے آگے بھی بند باندھ دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں