جعلی ادویہ فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جعلی ادویہ فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے جعلی و زائد المیعاد ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹورز و کمپنیوں کو جرمانے و سزائیں سنائیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے 10 سے زائد میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز عدالتی ٹرائل کیلئے بھیجنے کا حکم بھی جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 25 سے زائد میڈیسن ایکٹ کے تحت کیسز پر فیصلے سنائے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز کو نشہ آور ادویات اور انجیکشن کی بھرپور چیکنگ کا ٹاسک دیا ہے جبکہ بڑے میڈیکل سٹورز اور کمپنیوں کے گودام اور سپلائی چیک بھی چیک کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کریانہ سٹورز اور عطائی شاپس پر ادویات کی فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ کولڈ چین اور سپلائی ریکارڈ مرتب نہ کرنے والے میڈیکل سٹورز کو فوری سربمہر کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نشہ آور اور جنسی ادویات کے دھندے میں ملوث مافیاز پر ہاتھ ڈالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں