نمونیا کے مزید 14کیس رجسٹرڈ، مجموعی اموات 51

نمونیا کے مزید 14کیس رجسٹرڈ، مجموعی اموات 51

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 14 مزید بچے رپورٹ۔۔۔

 رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا 51 بچے دم توڑ چکے ہیں ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ڈیٹا تک مرتب کرنے سے قاصر نشتر ہسپتال انتظامیہ کی غیر سنجیدگی بھی عروج پر تفصیل کے مطابق ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے 21 فروری 2024 کے درمیان نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 1ہزار 496 بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 51 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 1ہزار 369 بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں 14 مزید بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن کا شکار 76 بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب رانا افضل ناصر خاں کاغذی کارروائیاں دکھانے میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں