منشیات فروش کو 10سال قید بامشقت ، 2لاکھ جرمانہ

منشیات فروش کو 10سال قید بامشقت ، 2لاکھ جرمانہ

جہانیاں ( نامہ نگار) جہانیاں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق سلیم چوہان نے منشیات فروش سید عالم کو 10سال قید بامشقت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ سنا دیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق منشیات فروش سید عالم سکنہ لکی مروت کے قبضے سے 2کلو 200گرام چرس بر آمد کی گئی جس کا مقدمہ نمبر 440/23 تھانہ جہانیاں میں درج کیا گیا منشیات فروش سید عالم کو عدالت میں پیش کیا تو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق سلیم چوہان نے تمام ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گواہان کے بیان اور وکلاء کے دلائل کے بعد لکی مروت کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش سید عالم کو 10سال قید بامشقت اور 2لاکھ روپے نقد جرمانہ کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں