لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد رٹہ کی حوصلہ شکنی :نیک محمد

لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد رٹہ کی حوصلہ شکنی :نیک محمد

لودھراں(سٹی رپورٹر )سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے کہا ہے کہ لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہے ۔۔۔

لودھراں(سٹی رپورٹر )سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے کہا ہے کہ لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی ہے ،اس سے طلبہ کی تعلیمی ترقی اور نظام تعلیم میں بہتری آئے گی۔انہوں نے یہ بات پبلک سکول لودھراں کے دورہ کے موقع پر کہی۔ تفصیل کے مطابق ضلع لودھراں کے مختلف سکولز میں لارج سکیل اسیسمنٹ کے حوالے سے ٹیسٹ جاری ہے ۔لارج اسکیل سیسمنٹ کا آ ج آخری روز ہے ۔سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے گزشتہ روز لودھراں پبلک سکول لودھراں ودیگر سکولز کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل ساجدہ حامد،فوکل پرسن لارج سکیل اسیسمنٹ فیصل مصطفیٰ،اے ای او محمد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی نیک محمد شیخ نے جاری ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔طلبہ کی حاضری کو چیک کیا۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز رائو محمد زاہد مدنی اور رانا محمد ندیم خاں کو بہترین انداز میں ٹیسٹ منعقد کروانے پر شاباش دی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے کہا کہ لارج سکیل اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ترقی اور نظام تعلیم میں بہتری لانا ہے ۔طلبہ کی لکھنے ، پڑھنے اور سننے کی صلاحیت کو جانچنا ہے ۔نصاب میں دیئے گئے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے طلبہ کی کلاس میں سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔طلبہ کی کارکردگی کی بنیاد پر اساتذہ کے تدریسی طریقوں میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں