شادی سیزن ،ناقص و غیر معیاری کریموں کا استعمال

شادی سیزن ،ناقص و غیر معیاری کریموں کا استعمال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )شادی سیزن ہیئر سٹائل و سیلون سنٹرز والوں نے کمر کس لے رنگ گورا کرنے کے چکر میں ناقص و غیر معیاری کریموں کے استعمال سے نوجوان نسل کی جلد خراب ہونے لگی۔

خانیوال شہر میں موجود ہیر سٹائل و سیلون سنٹروں پر دنوں میں لوگوں کوجھانسہ دے کر زہریلے کیمیکل اور ناقص و غیر معیاری چیزوں سے کریموں کے استعمال سے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی بڑی تعداد ان دھوکہ بازوں کے جھانسے میں آکر اپنے چہروں کا ستیاناس کروا رہے ہیں، ناقص وغیر معیاری کریموں کی آڑ میں ملاوٹ مافیا بنا کسی خوف کے نوجوانوں کو ورغلا کر ان کے حلیے بگاڑنے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔نوجوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقص کریموں کا استعمال کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے نوجوان نسل لڑکے لڑکیاں جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں