صحافی معاشرے کی آنکھ،مسائل اجاگر کرتے ہیں، حافظ قاسم

صحافی معاشرے کی آنکھ،مسائل اجاگر کرتے ہیں، حافظ قاسم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ جو مسائل اور برائیوں کو اجاگر کرکے عام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں ضلع بھر کی صحافی برادری سے محبت اور۔۔۔

 احترام کا رشتہ کئی سالوں سے جڑا ہے جسے ہمیشہ قائم رکھا جائے گا وہ نومنتخب صدر شاہد نیاز چودھری،جنرل سیکرٹری عمران حفیظ اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی پریس کلب دورہ کے موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہاڑی پریس کلب کو جنوبی پنجاب کا مثالی ادارہ کا اعزاز دلانے اور علاقہ بھر میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداروں نے حافظ محمد قاسم کا پریس کلب آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شائاللہ ضلع بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی تعمیروترقی کے لیے دن رات محنت کی جائے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں