سینئر انوسٹی گیشن آفیسر کا دورہ شجاع آباد،25کیس نمٹا دیئے

سینئر انوسٹی گیشن آفیسر کا دورہ شجاع آباد،25کیس نمٹا دیئے

سکندرآباد(نامہ نگار )وفاقی محتسب کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک کا دورہ شجاع آباد، 25سے زائد کیسز نمٹا دیئے ۔

 11 لاکھ سے زائد رقم کا ریلیف فراہم، لوگوں کی دعائیں۔ تفصیل کے مطابق سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے شجاع آباد کا دورہ کیا اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی سماعت کیں، کھلی کچہری کا اہتمام کیا اور عوام الناس کی شکایات سنیں اور 65 تحریری درخواستیں وصول کیں ۔60 سے زائد کیسز موقع پر نمٹا دیئے ، اور 13 لاکھ سے زائد رقم مختلف بلوں میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ۔موقع پر موجود ایس ڈی اوز میپکو کو 15 سے زائد الیکٹرسٹی کنکشن کی بحالی کے احکامات صادر کیے ۔ اس موقع پر متعلقہ آفیسرز نے بتایا کہ وفاقی محتسب کی ھدایت پر 10 سے زائد خراب بجلی کے میٹر بھی تبدیل کر دیے ہیں۔انہوں نے تمام وفاقی اداروں، واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے ، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال، وغیرہ کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات دیئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں کو جلد از جلد عملدرآمد کروائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گیا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں