اتائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،سید آصف شاہ

 اتائیت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،سید آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا )اتائیت کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے محکمہ ہیلتھ وہاڑی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق کی سربراہی میں مسلسل ان ایکشن ہے۔۔۔

 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یوسف شہزاد نے اہل علاقہ کی شکایت پر وہاڑی کے نواحی علاقہ کوٹ پل میں چھاپہ مارا تو امتیاز نامی اتائی جو عرصہ دراز سے انسانی جانوں سے کھیل رہا تھا اسکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔امتیاز نامی اتائی بغیر کسی لائسنس اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے سرعام درجنوں مردوخواتین مریضوں کو سڑک کنارے ہی لال پیلی ڈرپس اور انجکشنز لگاکر انکی جانوں سے کھیل رہا تھا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف شہزاد نے چھاپے کے دوران اتائی کے کلینک سے بڑی مقدار میں استعمال شدہ سرنجیں اور ممنوعہ ادویات بھی برآمد کرلیں جس پر ڈپٹی ڈی ایچ او وہاڑی نے اس موت گھر کو سیل کرتے ہوئے چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دیا ۔ بڑی کارروائی پر شہریوں کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہاہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیل کیا جانیوالا اتائی کافی عرصہ سے سادہ لوح لوگوں کو ڈاکٹر بن کر نہ صرف لوٹ رہا تھا بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں