امریکی تاریخ وثقافت کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ،فرحت حق

امریکی تاریخ وثقافت کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ،فرحت حق

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں امریکن ریسرچ گرانٹ سے آگاہی بارے دو روزہ لیکچر شروع ہوگیا۔۔۔

 جس کا اہتمام ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اورک اور سینٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے باہمی اشتراک سے کیا جس کی فوکل پرسن رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان تھیں جبکہ آرگنائزر ڈاکٹر ملکہ لیاقت اور ڈاکٹر کنول رحمان ہیں۔ ایونٹ کی مہمان خصوصی امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹیڈیز کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق تھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ریسرچ کسی بھی ادارے کی پہچان ہوتی ہے یونیورسٹیوں کی رینکنگ ان کی ریسرچ پراڈکسٹ سے کی جاتی ہے خوشی کی بات ہے کہ امریکا کی مختلف سوسائیٹیز کی طرف سے پاکستان طلبا وطالبات اوراساتذہ کی قابلیت میں اضافے کے لئے سکالر شپ گرانٹ فراہم کی جاتی ہیں ان گرانٹس کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے اوراس سے کیسے مستفید ہوا جاسکتاہے ڈاکٹر فرحت حق آگاہی دینے کے لئے ویمن یونیورسٹی آئیں ہیں جو یقیناََ اس یونیورسٹی کی اساتذہ کے لئے سود مند ثابت ہوں گی ڈاکٹرفرحت حق نے کہا کہ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز ، جو 1973 میں قائم ہوا، ایک دو قومی تحقیقی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کا مشن امریکی کی تاریخ، ثقافت، تعلیم کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے اور پاکستان کے تعلیمی مطالعہ کو فروغ دینا اور امریکا اور پاکستان کے درمیان علمی تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں