آم کی سالانہ پیداوار20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ :طلحہ شیخ

 آم کی سالانہ پیداوار20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ :طلحہ شیخ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹرہارٹیکلچر محمد طلحہ شیخ کا دائرہ دین پناہ اور احسان پور کا دورہِ،مختلف باغات، نرسریاں اور سبزیات کے فیلڈز کابھی معائنہ کیا، ۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ سیڈ ایکٹکے تحت بغیر رجسٹریشن کے نرسری پر پودے بیچنا جرم ہے ،موضع کھائی اول دائرہ دین پناہ میں محمد عثمان جھورڑ کے ڈیرے پر کاشت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی،محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہا کہ آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے ، پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پودے کی چھتری کے نیچے گوڈی کرنا اور فروری مارچ میں آبپاشی کرنے سے بور کی مکھی کا تدارک ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی سنڈی زمین میں بننے والی دراڑوں میں چھپ جاتی ہے ،گوڈی کرنے اور آبپاشی سے اس کا خاتمہ ہو جاتاہے منہ سڑی کے تدارک کیلئے لمسی اور سرائیت پذیراثرات کے حامل پھپھوند کش کے موسم بہار میں 2 تا3سپرے کافی معاون ثابت ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نائٹروجنی کھاد کے استعمال میں تجاوز نہ کیا جائے ،بیمار اورخشک شاخیں جو کہ جراثیم کی آماجگاہ ہوتی ہیں ان کی شاخ تراشی اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں