3ارب مالیتی 136ٹن مضرصحت اشیا نذرا ٓتش

3ارب مالیتی 136ٹن مضرصحت اشیا نذرا ٓتش

ملتان(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس (آئی ایند آئی) فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی) آصف عباس خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ممتاز علی رضا چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر زاہد اور۔۔۔

 دیگر متعلقہ ادروں کے افسروں کی زیر نگرانی میں ضبط شدہ مضر صحت منشیات، سگریٹ، جنسی ادویات، گٹکا، نسوار اور زائد المیعاد اربوں روپے مالیت کی 136 ٹن اشیاء کو قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ڈرائی پورٹ کے احاطہ میں نذر آتش کردیا گیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ملتان ریجن کے مطابق تلف کئے گئے سامان کی مالیت 3 ارب روپے ہے قبل ازیں کسٹم آئی اینڈ ائی کے زیر اہتمام ڈرائی پورٹ پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ ائی ڈاکٹر محمد ممتاز علی رضا چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف عباس خان کی سرپرستی و ہدایات کی روشنی میں انٹی سمگلنگ سرگرمیاں جاری ہیں ۔ رواں مالی سال جولائی 2023 تا 22 فروری 2024ء کے دوران آئی اینڈ آئی سکواڈ نے سمگلڈ سامان کے گوداموں پر چھاپوں سمیت کوئٹہ سے آنیوالی گاڑیوں سے بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں قبضہ میں لی گئی ہیں جن میں لگژری گاڑیاں، سگریٹ آٹو سکریپ، میڈیسن، خشک دودھ اور دیگر سامان شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں