ووٹ چوری ، نوجوانوں کو لاقانونیت کا درس دیا گیا:حمیرا طارق

ووٹ چوری ، نوجوانوں کو لاقانونیت کا درس دیا گیا:حمیرا طارق

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق،صوبائی صدر تسنیم سرور نے ۔۔

اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2024 میں سر عام ووٹ چوری کر کے نوجوان نسل کو جھوٹ ،بدامنی اور لاقانونیت کا درس دیا گیا، حقیقی مسلمان وہ ہے جو اچھے برے ہر قسم کے حالات میں استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ، جب فرد کے اندر تقوی موجود ہو تو منزل کے حصول کی جستجو تیز تر ہو جاتی ہے -لہذا غم اور پریشانی طاری کیے بغیر اپنی ساری توانائیاں اور صلاحیتیں اقامت دین کی جدوجہد میں صرف کر دیں-جماعت اسلامی کی خواتین ذمہ داران اور کارکنان نے نامساعد حالات ، خون جما دینے والی سردی اور دھشت گردی کی فضا کے باوجود ان تھک محنت کی ہے - کارکنان کا جذبہ اور کاوشیں قابل تحسین ہیں -لیکن رات کے اندھیروں میں جماعت اسلامی کی جیت کو شکست میں بدلا گیا -جس ملک میں عوام کے رائے دہی کا احترام نہ کیا جائے ، وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ سر عام ووٹ چوری کر کے وطن عزیز کے نوجوانوں کو جھوٹ ، بد امنی ، چھینا جھپٹی ، لاقانونیت کا درس دیا گیا۔-جس سے نوجوان نسل شدید مایوسی کا شکار ہوئی -ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا چرایا جانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے - اب وقت آگیا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے قومی متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے ، انتخابات میں مداخلت اور سیاسی جماعتوں کے آلہ کاروں کی دھاندلی کو روکنا پوری قوم کا فرض بن گیا ہے ۔ جماعتِ اسلامی آئین کے تحفظ، عوام کے انتخابی حق اور ملک میں اسلامی فلاحی نظام کے قیام اور قرآن و سنت کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی-

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں