کوٹ ادہ، چوری کی واردات شراب فروش، ڈکیت زیر حراست

کوٹ ادہ، چوری کی واردات شراب فروش، ڈکیت زیر حراست

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نامعلوم چور زمیندار کی بیٹھک میں رکھی چوکاٹیں اور دروازے چوری کر کے فرار،قتل کے مقدمہ کی اشتہاری کو بھگانے والے کو پولیس نے دھر لیا۔

پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والا بھی پکڑا گیا شراب فروش بھی گرفتار،بھاری مقدار میں دیسی شراب برامد،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ بستی مہاجری میں ملک عامر انگڑا کی بیٹھک میں کھڑی اس کی3چوکاٹیں اور دروازے نامعلوم چوری کر کے لے گئے جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری افتخار احمدعابی پٹھان کی گرفتاری کیلئے کنڈااحسان پورسعید کے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پر ہوٹل مالک سعید لونی نے اشتہاری کو بھگا دیا،پولیس نے ہوٹل مالک سعیدلونی کو گرفتار کر لیا۔،پولیس صدر کوٹ ادو نے تونسہ موڑ پرگشت کے دوران پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے پرہاڑ غربی کے محمد شہباز بھٹہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 32 بور پسٹل اور گولیاں برامد کر لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں