نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ، ہسپتال منتقل

نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک  کر آگ لگا لی ، ہسپتال منتقل

مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر ) گھریلو رنجش کی بناء پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔۔

، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ شہر کے رہائشی نوجوان محمد منور نے گھریلو رنجش کی بناء پر اپنی موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر خود پر چھڑک لیا اور آگ لگا لی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے نوجوان کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا بعدازاں تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں