دابش سکولز معیاری تعلیم فراہم کررہے ، آصف شاہ

دابش سکولز معیاری تعلیم فراہم کررہے ، آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ دانش سکول میں طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم اور۔۔

 بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اساتذہ بچوں کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کریں طلبا وطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے دانش سکولز کا بنیادی مقصد مستحق والدین کے ذہین بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دینا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار ، پرنسپل دانش سکول بوائز محمد طیب، پرنسپل دانش سکول گرلز زرقاسہیل اور میاں جہانزیب یوسف موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے محکمہ صحت کے افسروں کو پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے کڑی محنت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کیلئے 5 روزہ انسداد پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہو رہی ہے انسداد پولیو مہم میں 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے والدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار 26 فروری سے ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں