چیف ایگزیکٹو میپکو مہر اللہ یار کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

چیف ایگزیکٹو میپکو مہر اللہ یار کے  اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ایچ آر اینڈایڈمن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیاگیا۔

 تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود امجد چغتائی نے کی۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا کہ ملازمت اختیارکرتے وقت ریٹائرمنٹ کے دن کا تعین ہوجاتاہے ۔ تمام افسران و اہلکاروں نے اپنی مقررہ مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوناہے ۔ باعزت طریقے سے ملازمت کا دورانیہ پوراکرکے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز ہے جو ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں