صالح اور اچھے اخلاق ہی انسان کا کل اثاثہ ہیں، قاری جمیل

صالح اور اچھے اخلاق ہی انسان  کا کل اثاثہ ہیں، قاری جمیل

میلسی (نامہ نگار ) جامع مسجد سیداں والی کے خطیب قاری محمد جمیل نے کہا ہے کہ والدین اور عزیز و اقرباء کے لیے ایصال ثواب کی محفل منعقد کرنا ایک صدقہ جاریہ ہے ۔

جس کا پورا پورا ثواب مرحوم کی روح کو پہنچایا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب کے سرپرست سینئر صحافی متین احمد خان کی اہلیہ اور سکندر خان کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمال صالح عبادات اور اچھے اخلاق ہی انسان کا کل اثاثہ ہیں جن کی قدر قبر میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں