جنرل بس سٹینڈ کے کیمرے خراب،وارداتیں معمول

جنرل بس سٹینڈ کے کیمرے خراب،وارداتیں معمول

ملتان (زینب گردیزی سے ) شہر کا سب سے بڑا جنرل بس سٹینڈ جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر کا گزر ہوتا ہے تاہم سہولیات کی کمی کے ۔۔

باعث اب یہ بس سٹینڈ خستہ حالی کا شکار ہے ، ہر طرف کوڑا کرکٹ کا ڈھیر،نہ بیٹھنے کی کوئی جگہ اور نہ ہی بس سٹینڈ پر صاف پانی کا کوئی بندوبست ہے جس کی وجہ سے بس سے سفر کرنے والے بچے بڑے بزرگ اور خواتین سبھی سفر شروع ہونے سے پہلے ہی پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس حوالے سے بس سٹینڈ کی حالت زار پر ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ 40 کروڑ روپے کے فنڈز موجود ہیں جن سے بس سٹینڈ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن سمیت مسافروں کو تمام تر سہولیات جلد مہیا کر دیں گے ۔فنڈز موجود ہونے کے باوجود بس سٹینڈ پر سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیوٹی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافروں کا سامان چوری ہونا اب معمول کی بات ہے جبکہ پرائیوئٹ کینٹینراور ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں