کینٹ ریلوے سٹیشن پر ناقص اشیا کی مہنگے داموں فروخت

کینٹ ریلوے سٹیشن پر ناقص اشیا کی مہنگے داموں فروخت

ملتان(خبرنگارخصوصی)ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن کے سٹالوں پر ناقص اور مہنگی اشیاء اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

ریلوے ملتان ڈیژن ناجائز منافع خوروں اور بیماریاں بانٹنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ محکمے کے افسر کبھی کبھار چھاپے مار کر ایک دو ہزار جرمانے کر کے ‘‘سب اچھا ہے ’’ کے دعوے دار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن پر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، متعدد مقامات پر مضر صحت اشیاء فروخت کی جاتی ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں