مصوری معاشرے کیلئے آئینے کی حیثیت رکھتی ہے ،بلال حیدر

مصوری معاشرے کیلئے آئینے کی حیثیت رکھتی ہے ،بلال حیدر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ڈائر یکٹر پنجاب آرٹس کونسل ڈاکٹر سید بلال حیدر کی زیر نگرانی ‘‘پہلا پنجاب مقابلہ فن مصوری کا انعقاد یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنروہاڑی سید آصف حسین شاہ تھے ۔

ضلعی سطح کے مقابلہ مصوری میں 40 نوجوان مصوروں نے حصہ لیامقابلہ فن مصوری کا تھیم کم عمری کی شادی، چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان، پاکستان میں غربت، پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی میں سے کسی ایک عنوان کا انتخاب کرنا تھا نوجوان مصوروں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فن کو اجاگر کیا اور خوبصورت فن پارے تخلیق کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ مصوری کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے آئینہ کی حیثیت رکھتی ہے اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب فن مصوری کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے فن مصوری مقابلہ کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا، صلاحیتوں کا اجاگر اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے فن مصوری کے ذریعے ہمارے نوجوان آرٹسٹ اپنے خیالات اور ویژن کو کینوس پر لے کرآتے ہیں جس سے ان میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع میسر آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج فن مصوری کے مقابلوں میں نوجوان مصوروں نے اپنے خیالات و احساسات کو خوبصورت فکر اور نئی سوچ کے ساتھ اجاگر کیا جس پر انکی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں