سرکاری سکولوں کی لیبارٹریوں میں سامان کی شدید قلت

سرکاری سکولوں کی لیبارٹریوں میں سامان کی شدید قلت

ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں کی لیبارٹریوں میں سامان کی کمی طلبا پریکٹیکل نہ کرسکے ، امتحانات شروع ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات سر پر آگئے۔

طلباء و طالبات فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کے پریکٹیکل نہ کر سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں آلات و سامان نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائنس لیبز بند پڑی ہیں جس کے باعث سائنس مضامین کے پریکٹیکل میں طلباء کے گریڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے عرصہ دراز سے سائنس لیبز میں پریکٹیکل کا سامان مکمل نہیں ہے فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں،آلات کی شارٹیج کے باوجود اساتذہ پریکٹیکل کروا رہے ہیں،اساتذہ کو کہنا ہے کہ محکمہ سکولز پریکٹیکل کیلئے الگ فنڈز مختص کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں