لودھراں : ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  لودھراں : ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے تحصیل ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

 دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان حشمت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل وحید نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کی دوسری انسدادِ پولیو کی قومی مہم ہے جس کا باقاعدہ آغاز 26 فروری سے ہو گا جو یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے اس موقع پر مزید کہا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران ضلع بھر کے 3 لاکھ 85 ہزار 027 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں