پاکستان کو پولیو فری بنانا مشن ہے ، سید منور عباس

پاکستان کو پولیو فری بنانا مشن ہے ، سید منور عباس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرسیدمنور عباس بخاری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا،ڈپٹی کمشنر نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوکریکم مارچ تک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم ہر مہم میں 5سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے 2قطرے ضرور پلائیں، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ، ضلع بھر میں کوئی خاندان پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار نہیں کرتا،سابقہ مہم کے طرح اس مہم کو بھی 100فیصد کامیاب بنائیں گے ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی،اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیدمنور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں اعلی معیار اور سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں