چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں : رائے جہانزیب

  چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں : رائے جہانزیب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے جہانزیب کے زیر صدارت پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں پولیس پراسیکیوشن کو بہتر بنانے۔

 بروقت چالان عدالت میں جمع کرانے ، ریکارڈ کی تکمیل و دیگر قانونی امور کو احسن طریقے سے انجام دینے سے متعلق موضوعات زیر بحث آئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے جہانزیب نے پولیس افسروں کو مقدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے عوامل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں موجود کمزور یوں کو دور کر کے تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تفتیش میں نقائص کے باعث اصل ملزموں کے سزا سے بچنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں ملزم کو سزا دلوانے میں پراسیکیوشن برانچ کا اہم کردار ہے پینڈنگ چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن برانچ پولیس کے ساتھ مل کر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور ملزموں کو بروقت سزا دلوانے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں