مہنگی ادویات شہریوں کیلئے وبال جان ہیں،خواجہ سلیمان

مہنگی ادویات شہریوں کیلئے وبال جان ہیں،خواجہ سلیمان

ملتان(لیڈی رپورٹر)عوامی مسائل سے حکومت کی عدم توجیہی اور اقدامات کا فقدان عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے مسائل کے دلدل میں پھنسے عوام نے آنے والی حکومت سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر جعفر علی شاہ ،مرکزی نائب صدر عامر اعوان اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری روٹی کے ساتھ علاج اور ادویات سے بھی محروم ہو گئے ہیں جان بچانے والی ادویات کی نایابی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت مریضوں کیلئے جان لیوا بن گئی ہے نو منتخب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب منصب سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف کی فراہمی ادویات ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے انقلابی اقدامات نہ کئے تو عوام کی ان سے وابستہ امیدیں دم توڑ جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں