گرین بیلٹس ، پارکوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی، رضوان قدیر

گرین بیلٹس ، پارکوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی، رضوان قدیر

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹس اور پارکوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں شہر کے 18 پارکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 18پارکوں کی اپ گریڈیشن پر 2سو ملین روپے لاگت آئے گی۔سیوریج اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دینگے انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو سستی اشیاء خوردونوش اور آٹا فراہم کیا جائے گا۔قبل ازیں اجلاس میں پارکوں سمیت انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے شہباز شریف ہسپتال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر 3 روزہ قومی پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور کھلونے تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر اولیاء میں 3 روزہ قومی پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی جبکہ 10 لاکھ 23 ہزار سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم میں قطرے پلائے جائیں گے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ 3 روزہ پولیو مہم کے بعد دو روز فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دیکر عوامی مقامات پر کیمپ لگیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں