پتنگ بازوں کیخلاف کاررائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

پتنگ بازوں کیخلاف کاررائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گی۔

 پتنگ بازی ناصرف ایک جان لیوا کھیل ہے بلکہ جرم ہے جس کی سزا 3 سال تک قید اور 01 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں اس سزا کا اندراج پولیس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں کیا جاتا ہے جس سے سرکاری نوکری کے حصول اور بیرون ملک جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا سی پی او ملتان صادق علی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں دھاتی ڈور کے استعمال سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ہزاروں پتنگ باز چھتوں سے گر کر معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں اپنی چھتوں کو بھی پتنگ بازی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں بصورت دیگر ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی پی او ملتان نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی سے متعلق بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دے کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔علاوہ ازیں سی پی او ملتان صادق علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے ۔ سی پی او ملتان صادق علی کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مقدمات میں تفتیش کے لیے ہر پولیس سٹیشن میں سپیشل یونٹ قائم کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں